12 مارچ، 2012، 4:27 PM

جسٹس ثاقب نثار

پاکستان کے صوبہ پنجاب ميں شہنشاہي نظام ہے

پاکستان کے صوبہ پنجاب ميں شہنشاہي نظام ہے

مہر نیوز- 12 مارچ 2012ء: پاکستان سپريم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے ريمارکس ديتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ميں شہنشاہي نظام ہے. مراسلہ جاري کر ديا جاتا ہے کہ فلاں فارغ. عدليہ قانون کي بات کرتي ہے ليکن حکومت ٹس سے مس نہيں ہوتي.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپريم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے ريمارکس ديئے ہيں کہ پنجاب ميں شہنشاہي نظام ہے. مراسلہ جاري کر ديا جاتا ہے کہ فلاں فارغ. عدليہ قانون کي بات کرتي ہے ليکن حکومت ٹس سے مس نہيں ہوتي.سپريم کورٹ لاہور رجسٹري ميں پي آئي سي ادويات ري ايکشن کے ازخود کيس کي سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے ريمارکس ديئے کہ عدالتيں آئين اور قانون کي خلاف ورزي برداشت نہيں کريں گي. پي آئي سي کے سابق سربراہ ڈاکٹر اظہر کي درخواست پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاري کر ديا. پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دواؤں کے ری ایکشن سے ایک سو سے زآئد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ادھر پہنجاب کے وزير اعلی شہباز شریف مہران اسکینڈل میں بھی ملوث پائے گئے ہیںجس کے بعد ان کی نااہلی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

News ID 1558485

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha